دو روزہ دہلی دورہ سے وزیر اعلی ریونت ریڈی حیدرآباد واپس

وزیر اعلیٰ قومی درالحکومت نئی دہلی میں، دو دن مصروفت کےبعد جمعہ کی رات حیدرآباد واپس ہوئے۔ ریونت ریڈی نے پہلے دن، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کی تاکہ ریاست کی تقسیم کے قانون کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ انہوں نے پالامورو-رنگا ریڈی پروجیکٹ کو قومی درجہ دینے کی تجویز کے لیے وزیر آبی توانائی گجیندر سنگھ شیخاوت اور مرکزی وزیر ہاؤزنگ اور شہری ترقیات ہردیپ سنگھ پوری سے حیدرآباد میٹرو ایکسٹینشن، موسی ریور فرنٹ اور اندراما مکانات کی گرانٹ کے لیے ملاقات کی۔

دوسرے دن، جمعہ کو، انہوں نے یو پی ایس سی چیئرمین اور سکریٹری کے ساتھ ایک طویل میٹنگ کی اور ٹی ایس پی ایس سی کی تنقیح کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ سے حیدرآباد میں محکمہ دفاع کی اراضی کی منتقلی اور مرکزی وزیر فینانس نرملا سیتا رمن سے تلنگانہ کے لئے مرکزی حکومت سے ملنے والے فنڈز پر تبادلہ خیال کیا۔ وہ رات کو نئی دہلی سے حیدرآباد واپس ہوئے۔

Vinkmag ad

Read Previous

فنڈز کے اجراء پر وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ریونت ریڈی کی ملاقات

Read Next

آسام کے مورگن میں زلزلہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular