
حیدرآباد ۔ جگت گیری گٹہ پولیس نے خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں عدالت کے ایک ملازم پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ بتایا جارہا ہےکہ ایک خاتون نے کوکٹ پلی کی عدالت میں طلاق کا مقدمہ دائر کیا تھا، یہ معاملہ عدالت میں زیر دوران ہے۔
خاتون کیس کے سلسلے میں عدالت سے رجوع ہوا کرتی ہے۔ خاتون نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی کہ منگل کے دن وہ حسب معمول کورٹ گئی ہوئی تھی جہاں کام کرنے والے ملازم نریش نے اس کے ساتھ غلط برتاؤ کیا۔ پولیس نے خاتون کی شکایت پر کیس درج کر کے چھان بین شروع کر دی ہے۔