
حیدرآباد ۔ ڈائرکٹر جنرل پولیس تلنگانہ روی گپتانے ڈرگس سربراہ کرنے والوں اور اس کا استعمال کرنے والوں کو سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ حکومت کی جانب سے ریاست کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔
ڈی جی پی نے منشیات کی خاتمہ کے لیے تمام سے متحدہ طور پر جدوجہد کرنے کی اپیل کی اور عوام کو بھی اس کام میں پہل کرنے کا مشورہ دیا۔