
حیدرآباد ۔ بس کے انتظار میں کھڑی خاتون کو لے جا کر اس کے ساتھ گینگ ریپ کرنے والی ٹولی کو حیدرآباد پولیس نے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق 7 دسمبر کو ایک خاتون لالہ گوڑہ علاقے پرشانت نگر ریولے کوارٹر کے پاس رات دیر گئے بس اسٹاپ پربس کے انتظار میں ٹھہری ہوئی تھی۔اسی دوران بی ایسو نامی نوجوان موٹر سائیکل پر وہاں پہنچا۔
نوجوان نے خاتون کو لفٹ دینے کے بہانے گاڑی پر سوار کر لیا۔ اور سنسان مقام پر لے جا کر اس نے اپنے چار دوستوں کے ساتھ خاتون کا گینگ ریپ کیا۔ بعد ازاں خاتون کو لا کر بس اسٹاپ پر چھوڑ کر فرار ہو گیا۔
خاتون کی شکایت پر لالہ گوڑہ پولیس نے کیس درج کر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمین کی شناخت کرلی اور 5ملزمین ایسو،مدھو یادو، پرشانت کمار، ترون کمار اور روہت کو گرفتار کر لیا۔اور انھیں ریمنڈ میں بھیج دیا گیا۔